233

موٹر سائیکل سواروں کیلیے لازمی لائسنس سسٹم

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) ڈی ایس پی ٹریفک بہاول نگر اکمل عمر نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب میں ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے موٹر سائیکل سواروں کو لائسنس بنانے کا نہایت آسان اور کم وقت پراجیکٹ متعارف کرایا گیا ہے اور پہلے لرننگ لائسنس کے اجراء کے بعد 42 دن بعد باقاعدہ لائسنس جاری کیا جاتا تھا لیکن اب چند منٹوں کے بعد ہی باضابطہ لائسینس فراہم کر دیا جاتا ہے اور اس پراجیکٹ کا مقصد موٹر سائیکل سواروں کیلیے لازمی لائسنس سسٹم اور ٹریفک قواعد و ضوابط سے آگاہی اجاگر کرنا ہے ۔

اسی لئے کالجز اور یونیورسٹیوں میں طلباء کے لیے موٹر سائیکل چلانے کے لیے لائسنس لازمی قرار دیا گیا ہے اسی طرح ہیلمٹ کے لازمی استعمال کے کلچر کو بھی لاگو کیا جا رہا ہے اور خلاف ورزی پر دوہزار روپے جرمانے اور اس کے بعد بھی ہیلمٹ استعمال نہ کرنے پر ایف آئی آر درج کرانے کیلئے بھی پلان ہے.

سڑکوں پر موٹر سائیکل سواروں کو درپیش حادثات کی شرح پر قابو پانے اور قیمتی جانوں کے ضیاع سے بچنے کیلئے یہ سارا پراجیکٹ سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے اور ہمیں یقین ہے کہ ہر فرد بلخصوص نوجوان ذمہ دار شہری کی حیثیت سے اس پراجیکٹ سے استفادہ حاصل کرتے ہوئے ٹریفک کے نظام کو محفوظ اور بہترین انداز میں رواں رکھنے کے وژن کو کامیابی سے ہمکنار کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں