ہارون آباد (عوامی پریس کلب) جلد یا بدیر الیکشن تو کرانا ہی پڑیں گے مزید تاخیر کی صورت میں نتائج اور بھی مہلک ہونگے۔
آئین کی رو سے دفع 62 کے تحت امین اور دیانت دار قیادت کا انتخاب ہوناچاہئے جس سے ملکی مسائل حل ہونگے نائب امیر جماعت اسلامی سابق سنیٹر پروفیسر ابراہیم نے نجی میرج حال میں پارٹی کارکنان کے مشاورتی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہارون آباد کے نجی میرج حال میں جماعت اسلامی کی.طرف سے مشاورتی سیشن میں سابق سنیٹر پروفیسر ابراہیم نائب امیر جماعت اسلامی نے خصوصی شرکت کی ۔
اس موقع پر انھوں کہا کہ جلدی یا بدیر الیکشن تو کرانا ہی پڑیں گے تاخیر کی صورت میں نتائج اور بھی مہلک ہونگے سابقہ حکومتیں متوقع نتائج سے خوف زدہ ہیں اور فرار کے راستے تلاش کر رہی ہیں جس کی سب سے بڑی مثال صوبہ سندھ کے بلدیاتی انتخابات ہیں موجودہ حالات میں سب اپنے تجربے کر چکے اس وقت قوم کی نظریں جماعت اسلامی پر ہیں حافظ عرفان ڈائریکٹر نافع خنوبی پنجاب,ولید ناصر ضلعی امیر بھی انکے ہمراہ تھے اس موقع پر کارکنان کی طرف سے معززین کے لئے پر تکلف ناشتے کا اہتمام کیا گیا۔








