ہارون آباد (عوامی پریس کلب ) ہارون آبادمیں بجلی کا کرنٹ لگنے سے خاتون جاں بحق ہو گئی، اہل خانہ میں کہرام مچ گیا، تفصیلات کے مطابق ہارون آباد کے نواحی گاؤں 82فائیو آر میں گزشتہ روز سکندر خان آفریدی (مرحوم)کی اہلیہ کو بجلی کی تار سے اچانک کرنٹ لگا جس کے نتیجے میں اُ س کی موت واقع ہو گئی۔
خاتون کی ناگہانی موت پر اہل خانہ میں کہرام مچ گیا،بعد ازاں بجلی کے کرنٹ سے جاں بحق ہونیوالی خاتون کی نماز جنازہ آبائی گاؤں 82فائیو آر میں ادا کی گئی، نماز جنازہ میں رشتہ داروں سمیت مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی، نماز جنازہ کے بعد آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔







