307

نواحی گاوں 61فور آر میں دو مختلف واقعات میں کرنٹ لگنے سے خاتون سمیت دو افرادجاں بحق

ہارون آباد (عوامی پریس کلب ) نواحی گاوں 61فور آر میں دو مختلف واقعات میں کرنٹ لگنے سے خاتون سمیت دو افرادجاں بحق،تفصیلات کے مطابق نواحی گاوں 61فور آر میں 70سالہ راشدہ بی بی گھر میں کام کاج میں مصروف تھی کہ پنکھا چلاتے ہوئے کرنٹ لگ گیا جس کے باعث خاتون راشدہ بی بی جاں بحق ہوگئی ۔

دوسرے واقع می تین بہنوں کا اکلوتا بھائی اظہر حسین گھر میں سویا ہوا تھا اور اسکے گھر والے کام کی غرض سے گھر سے باہر گئے ہوئے تھے جب گھرواپس آئے تو پنکھا اسکے اوپر گرا ہوا تھا اور وہ جاں بحق ہوچکا تھا ذرائع کے مطابق اظہر حسین تین بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا اور لاہور نجی فیکٹری میں ملازمت کرتا تھا اور گزشتہ رات صبح تین بجے عید کی چھٹیاں گزارنے گھر پہنچا تھا۔

ریسکیو ٹیم اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچ گئی اورریسکیو زرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والی خاتون راشدہ کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ اظہر حسین کے لواحقین نے اظہر حسین کی لاش کو ہسپتال منتقل نہیں کرایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں