188

بجلی کی قیمت میں ایک روپے بہتر پیسے فی یونٹ اضافے کا حالیہ فیصلہ مہنگائی کا طوفان برپا کر دے گا۔عوامی سروے

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) ہارون آباد بجلی کی قیمت میں ایک روپے بہتر پیسے فی یونٹ اضافے کا حالیہ فیصلہ مہنگائی کا طوفان برپا کر دے گا، جس سے تمام چیزوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے سے عوام کو انتہائی شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑے گا، موجودہ حکومت نے اپنے دور اقتدار کے تین سالوں میں بجلی کی قیمت میں بیس سے زائد مرتبہ اضافہ کا بدترین عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ہے اور یہ حقیقت ہے کہ بجلی کی قیمتوں سے دیگر اشیاء کی قیمتوں کا تعلق براہ راست بھی ہے اور بالواسطہ بھی ہے۔

ہر چیز کو ماضی کی حکومتوں پر الزام لگانے کی روایت نے موجودہ حکومت کی ناکامی کو چھپانے کی کوشش کامیاب نہیں ہو سکتی ہے،عوام سوال اٹھاتے ہیں کہ اگر چیزوں کا تعلق ماضی کی حکومتوں سے ہے تو پھر ان حکومتوں نے کبھی مسلسل اضافہ کبھی نہیں کیا، ان خیالات کا اظہار شاہ زیب،راو علیم،ملک بلال،بابا ممتاز اور محمد اکرم نے سروے میں کیا.

شہریوں نے مزید کہا ہے کہ مہنگی ترین بجلی سے عوام کو روشنی سے محروم کر کے اندھیروں میں پھینک دینے کی افسوسناک پالیسیاں عمل پزیر لگتی ہیں جو کہ انتہائی قابل مذمت ہے اور حکومت فی الفور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی واپسی کا اعلان کرے بصورت دیگر عوامی مسائل کا انبار انتہائی سطح پر پہنچ جائے گا اور عوام کے لئے بجلی کی قیمتیں ناقابل ادا ہو چکی ہیں اور ہر ماہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی پالیسی حکومتی ناکامی ہے اور یہ پالیسی غریب کش اور عوام دشمن ہی قرار دی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں