201

ماحولیاتی تحفظ کے لئے ہمیں اپنی ذمہ داریوں کا شدت سے احساس کرنا چاہئے۔اسسٹنٹ کمشنر فضل الرحمن بلوچ

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) ہارون آباد کے اسسٹنٹ کمشنر فضل الرحمن بلوچ نے کہا ہے کہ ماحولیاتی تحفظ کے لئے ہمیں اپنی ذمہ داریوں کا شدت سے احساس کرنا چاہئے۔ اس سلسلے میں زیادہ سے زیادہ درخت لگائے جائیں تاکہ موسمیاتی تغیر کے مسائل کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے قابل ہو سکیں۔ انہوں نے یہ بات شجرکاری مہم کے آغاز کے موقع پر احاطہ عدالت میں پودا لگاتے ہوئے کہی۔

سول جج ہارون آباد فراز جاوید، سول جج ہارون آباد عمران خان اورمحکمہ جنگلات کے آفیسر نے بھی شجرکاری مہم میں حصہ لیا۔ اسسٹنٹ کمشنر فضل الرحمن بلوچ نے کہا کہ مہذب اور ترقی یافتہ قومیں ماحولیاتی تحفظ پر گہری توجہ دے رہی ہیں اس سلسلے میں پاکستانی قوم کو بھی پیچھے نہیں رہنا چاہئے اور اپنی دھرتی سے پیار کرتے ہوئے ماحول کو خوشگوار اور صاف ستھرا رکھیں اور سرسبز و شادابی کے لئے زیادہ سے زیادہ پودے لگا کر ان کی آبیاری کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ شجرکاری مہم میں شامل ہونے کا مقصد عام شہریوں کو پودے لگانے کی ترغیب دینا ہے تاکہ وسیع پیمانے پر پودے لگا کر خوشگوار‘ صحت مند اور آلودگی سے پاک ماحول ممکن ہو سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں