ہارون آباد (عوامی پریس کلب) اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت ہارون آباد کا جعلی کھاد فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاو ن جاری،جعلی کھاد برآمد،ملزمان کے خلاف مقدمہ درج،تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع حسن ضیاء راجڑنے اپنی ٹیم کے ہمراہ غلہ منڈی میں خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارا جہاں سے 19 تھیلے جعلی کھاد برآمدکر لی گئی۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت حسن ضیا راجڑکا کہنا تھا کہ ڈپٹی کمشنر بہاولنگر ذوالفقار بھون کی ہدایات کے مطابق جعلی کھاد فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے غلہ منڈی میں جعلی کھاد فروخت کرنے والوں کو خفیہ اطلاع پر پکڑا ہے اور کھاد کے سیمپل لیبارٹری بھجوائے ہیں اور دو افراد کیخلاف مقدمہ درج کروادیا ہے







