329

جعلسازی سے رقم ڈبل کرنے والے نوسرباز گرفتار

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) پٹرولنگ پولیس گجیانی پوسٹ نے جعلسازی سے رقم ڈبل کرنے والے نوسرباز گرفتار کر لیے،پٹرولنگ پولیس گجیانی چیک پوسٹ افسران کی ہدایت کے مطابق کرائم فائٹر ٹیم گشت انچارج عاطر ذیشان نے اپنی ٹیم ابرارحسین، محمد افضل،خادم حسین، محمد سلطان نے پکار 15 پر موصول ہونے والی کال جس میں 10لاکھ روپے نورسربازی کر کے ہتھیا ئے جانے کے حوالہ سے بتایا گیا۔

جس پر فوری عمل کرتے ہوئے جعلی کرنسی نوٹ بنانے والے فراڈیوں نوسربازوں کی گینگ کے اہم رکن اللہ دتہ عرف بوس ولد ریاست علی اڈہ کھراج پورہ اور علی شان ولد ریاست علی کو گرفتار کیا۔جن کوکال کرنے والا ہارون ولد طارق نے شناخت کر لیا اور ملزمان نے فراڈ کرنے کا اعتراف کیا۔گشت انچارج عاطر ذیشان نے میڈیا نمائندگان کوبتایا کہ جدید ٹیکنالوجی کے اس دور میں نوسربازوں فراڈیوں کے مختلف گروہ دھوکہ دہی کے زریعے رقم ہتھیانے والے نت نئے طریقوں سے سادہ لوح عوام کو لوٹتے ہیں ہمیں ایسے فراڈیوں اور جعل سازوں سے انتہائی محتاط رہنا چاہیے اور اپنے فیملی ممبرز دوستوں اور عزیز واقارب کو بھی آگاہ کرنا چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں