249

سربراہ مسلم لیگ (ضیاء) محمد اعجاز الحق نے شجرکاری مہم کا افتتاح فاطمہ جناح پارک میں پودا لگا کر کیا

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) سربراہ مسلم لیگ (ضیاء) محمد اعجاز الحق نے شجرکاری مہم کا افتتاح فاطمہ جناح پارک میں پودا لگا کر کیا،ان کے ہمراہ سردار سمیع خان،ترجمان مسلم لیگ (ضیاء)اسماعیل قریشی،محمد طاہر توگیروی،چوہدری عظیم عقیل گوہیر،آصف نذیر،کلیم اسلم اور محکمہ جنگلات کے بلاک افسر لیاقت علی،فاریسٹ گارڈ اکبر قریشی،ضیاء الرحمان اور وقاص لال بھی ان کے ہمراہ تھے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے محمد اعجاز الحق کا کہنا تھا کہ محکمہ جنگلات کی جانب سے شجرکاری کے لیے ماحول دوست پودوں کا انتخاب بہت اہمیت کا حامل ہے موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالہ سے شجرکاری بہت ضروری ہے اور ہر شخص کو چاہیے وہ اپنے حصے کا پودا ضرور لگائیں اس میں ہم سب کا فائدہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں