246

کھاد زائد قیمت پر فروخت کرنے والے ڈیلروں کو 1لاکھ 45ہزار روپے جرمانہ

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) ہارون آباد، کھاد زائد قیمت پر فروخت کرنے والے ڈیلروں کو 1لاکھ 45ہزار روپے جرمانہ، کسانوں کو کھاد وں کی مقررہ قیمت پر بروقت فراہمی کو ہر صورت ممکن بنایا جائیگا، اسسٹنٹ کمشنر فضل الرحمن بلوچ کی میڈیا نمائندگان سے بات چیت۔

تفصیلات کے مطابق گندم اور دیگر بڑی اجناس کی بوائی کے وقت کھاد ڈیلرز گٹھ جوڑ کرکے کھاد کی مصنوعی قلت پیدا کردیتے ہیں اور پھر من مانے نرخوں پر کھاد بیچی جاتی ہے، گزشتہ روز ہارون آباد تحصیل کے نواحی علاقہ فقیروالی میں کھاد زائد قیمت پر فروخت کرنے پر اسسٹنٹ کمشنر فضل الرحمن بلوچ نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت چودھری لطیف اللہ و دیگر کے ہمراہ کھاد ڈیلروں کے خلاف کاروائی کی اور زائد قیمت پر کھاد فروخت کرنے پر تین ڈیلروں کو1لاکھ 45 ہزار روپے جرمانہ کردیا۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر فضل الرحمن بلو چ نے میڈیانمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مقرر کردہ نرخوں سے زائد قیمت پر کھاد فروخت کرنے والے ڈیلرز کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں،کسانوں کو کھاد وں کی مقررہ قیمت پر بروقت فراہمی کو ہر صورت ممکن بنایا جائیگا اور ناجائز منافع خوری اور بلیک مارکیٹنگ کے دھندے میں ملوث ڈیلرز کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں