203

جعلی کھاد فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

ہارون آباد (عوامی پریس کلب ) ہارون آباد جعلی کھاد فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، 16تھیلے جعلی کھاد کے برآمد، جعلی اور ملاوٹ شدہ کھاد فروخت کرنے پر مقدمہ درج۔

تفصیلات کے مطابق خالد جاوید بزمی اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت (توسیع) تحصیل ہارون آباد نے خفیہ اطلاع پر جعلی اور ملاوٹ شدہ کھاد فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے مقبول احمد سکنہ خان کالونی کی دوکان مقبول اینڈ برادرز کارپوریشن چمن بازار دوکان پر اپنی کے ہمراہ پہنچنے تو ساتھ والی دوکان پر سٹور کی ہوئی کھاد کو چیک کیا تو ملاوٹ شدہ اور جعلی پائی گئی۔

محکمہ زراعت انتظامیہ 16عدد جعلی کھاد کے تھیلے قبضہ میں لیکر ملزم مقبول احمد کے خلاف قانونی کاروائی کیلئے تھانہ سٹی پولیس ہارون آباد سے رجوع کیا تو تھانہ سٹی پولیس نے تحریری درخواست پر ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں