ہارون آباد (عوامی پریس کلب) ہارون آباد میں پینے کے صاف اور میٹھے پانی کی فراہمی کے لئے میگا فلٹریشن واٹر سپلائی سکیم کا اجراء انتہائی ناگزیر ہو گیا ہے. علاقے میں زیر زمین پانی کھارا اور ناقابلِ استعمال ہے جس کی وجہ سے عوام کو پینے کے پانی کے حصول کے لئے بہت سے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور ہارون آباد شہر میں بھی لوگوں کو ہر وقت صاف پینے کے لیے جدوجہد کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
مخیر حضرات کی جانب سے نصب کیے گئے واٹر فلٹریشن پلانٹس آبادی کے لحاظ سے بہت ناکافی ہیں اور ان سے عوام کی اکثریت استفادہ حاصل نہیں کر سکتی ہے اور میگا واٹر فلٹریشن سپلائی سکیم کے علاوہ کوئی اور طریقہ بھی نہیں ہے کہ جس سے لوگوں تک پانی کی فراہمی ممکن ہو سکے۔
صاف پانی بنیادی ضروریات میں سے بھی سب سے زیادہ اہم اور اولین ضرورت کا درجہ رکھتا ہے،مضر صحت پانی کی وجہ سے ہارون آباد کے علاقے میں ہیپاٹائٹس سمیت دیگر خطرناک امراض کی شرح بہت زیادہ ہے اور اس کا واحد حل پینے کے صاف پانی کی فراہمی کا میگا پراجیکٹ ہی ہے خالد محمود،محمد وسیم،قمرالزمان،کلیم اللہ،محمد سرفراز،غلام ر ضا،حسیب احمد،علی مصطفی، وقاص و دیگر نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ لاکھوں کی آبادی کے بنیادی مسئلہ کو حل کرنے کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں۔







