ہارون آباد(عوامی پریس کلب) ہارون آباد گھر میں آگ لگ گئی، بیٹی کے جہیز کا سامان جل گیا، آگ مخالفین نے لگائی، پولیس کاروائی کرنے سے گریزاں، متاثرہ شخص کا الزام، تفصیلات کے مطابق ہارون آباد کے نواحی گاؤں 58فورآر اضافی بستی میں محرم خاں ولد کریم بخش کے گھر میں آگ لگ گئی، جس کے نتیجے میں گھر میں پڑا ہزاروں مالیت کا قیمتی سامان جل کر خاک ہوگیا۔
اس موقع پر متاثرہ شخص محرم خاں نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ علاقہ دیہہ کے شوکت علی،مرتضیٰ،مصطفی و غیرہ نے ذاتی رنجش کی بناء پر میرے گھر کو آگ لگا دی جسکے باعث میری بیٹی کے جہیز کا سامان جل گیا،اطلاع پر تھانہ صدر پولیس ہارون آباد موقع پر پہنچ گئی تاہم ابھی تک کوئی کاروائی نہیں کی ہے، متاثرہ شخص نے پولیس کے اعلیٰ حکام سے الزام علیہم بالا کے خلاف کاروائی کرنے کی اپیل کی ہے۔








