ہارون آباد (عوامی پریس کلب ) ہارون آباد نجی سکول میں اچانک آگ لگ گئی، متعدد کمپیوٹرز، سٹیشنری و دیگر سامان جل کر خاک ہوگیا، آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔
سکول انتظامیہ، تفصیلات کے مطابق نجی سر سید پبلک سکول فقیروالی میں اچانک آگ لگ گئی، آگ نے سکول ہذٰا کے کمپیوٹر لیب کو اپنی لپیٹ میں لے اور لیب میں پڑے متعدد کمپیوٹرز اور سٹیشنری و دیگر سامان جل کر خاکسترد ہوگیا، سکول انتظامیہ کے مطابق آگ کمپیوٹر لیب کے یو پی ایس سسٹم کا سرکٹ شارٹ ہونے کی وجہ سے لگی۔








