ہارون آباد (عوامی پریس کلب) دکھی اور بے سہارا انسانیت کی خدمت ہمارا مشن ہے سیلاب کی اس مشکل گھڑی میں ہاتف ویلفیئر سوسائٹی متاثرین کے ساتھ ہے ان خیالات کا اظہار ہاتفین نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا انہوں نے ملک بھر کے مخیر اور کاروباری حضرات سے درخواست کی کہ سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے آگے بڑھیں اس وقت سیلاب سے متاثرہ کروڑوں پاکستانیوں کی مدد کے لئے مشترکہ قومی کاوش کی ضرورت ہے اس میں ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ۔
انہوں نے مزید کہا کہ سیلاب متاثرین کی مدد کر کے ہم رب رحمان اورحضور صلی اللہ وسلم کی خوشنودی حاصل کرسکتے ہیں ہیں رب رحمن نے ہمیں زندگی میں اپنی رضا پانے کا بہترین موقع فراہم کیا ہے ھاتف ویلفیئر سوسائٹی آئندہ چند روز میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں میڈیکل کیمپ اور راشن پوائنٹس بنانے کا پروگرام فائنل کر چکی ہے میڈیکل کیمپ میں مستند ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل سٹاف جب کہ راشن سینٹر میں کھانے پینے کی اشیاء مچھر مچھروں کو بھگانے والی لوشن کی دستیابی اور کچن کا سامان ہوگا اس موقع پر انہوں نے اہل شہر کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے ہماری اپیل پر سیلاب زدگان کی امداد کے لئے دل کھول کر عطیات دیے۔








