ہارون آباد (عوامی پریس کلب) ہارون آباد ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر عابد کمال چشتی نے فلور ملوں کا وزٹ کیا، فلور ملز کی ورکنگ حالت، سپلائی آٹا، معیار اور وزن کا معائنہ کیا، اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولرظفر اقبال پراچہ، اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر نذیر احمد بھٹی و دیگر بھی ان کے ہمراہ تھے۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر عابد کمال چشتی نے فلور ملز مالکان کو ہدایات کیں کہ آٹے کی سپلائی، معیار اور وزن کا خاص خیال رکھا جائے 648 روپے فی تھیلا10 کلوگرام فراہم کرنے کی ہدایت کی، دریں اثنا ء ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر عابد کمال چشتی نے ہارون آباد گندم سنٹر کا بھی دورہ کیا اور کہا کہ عوام کو سستا اور معیاری آٹا فراہم کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی-








