ہارون آباد (عوامی پریس کلب) ہارون آباد شہر میں عوام کو زہر آلود آئل و ناقص گھی میں تیار کھانے پینے کی اشیاء کی فروخت دھڑلے سے جاری۔عوام کو ناقص آئل و ناقص گھی میں تیارہ کردہ چٹ پٹے سموسے،پکوڑے،چپس،برگر،چاٹ،بریانی کی تیاری جس سے عوام میں مہلک امراض پھیلنے کا اندیشہ۔
عوامی وسماجی حلقوں کا محکمہ فوڈ اتھارٹی سمیت تمام اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق شہر ہارون آباد میں جگہ جگہ غیر معیاری اور ناقص گھی و آئل میں پکوڑے،سموسے،پکوڑے،چپس،برگر،چاٹ اور بریانی کی تیاری و فروخت دھڑلے سے جاری ہے ۔
جس سے عوام میں مختلف قسم کی مہلک امراض جنم لے رہے ہیں۔شہر میں غیر معیاری کھانے پینے کی اشیاء تیار اور فروخت کی جارہی ہیں جو انسانی زندگی کیساتھ کھیلنے کے مترادف ہے لیکن افسوس کا امر یہ ہے کہ کوئی پوچھنے والا نہیں ہے عوامی وسماجی حلقوں کا محکمہ فوڈ اتھارٹی سمیت تمام اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ عوام کی جانوں کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے روزانہ کی بنیاد پر چیک اینڈ بیلنس کے نظام کو متحرک کیا جائے۔







