220

شہباز گل سے اظہار یکجہتی کے لئےپی ٹی آئی کارکناں کا ریلی کا انعقاد

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) پی ٹی آئی یوتھ ونگ ہارون آباد کے زیر اہتمام پی ٹی آئی رہنماء شہباز گل سے اظہار یکجہتی کے لئے ریلی کا انعقاد،ریلی کا انعقاد بلدیہ کمیٹی سے کیا گیا جو فوارہ چوک میں اختتام پذیر ہوئی، ریلی بلدیہ کمیٹی سے شروع ہوکر قائد اعظم روڈ۔عقب جیل روڈ۔ اور میں بازار چوک سے ہوتی ہوئی فوارہ چوک میں اختتام پذیر ہوئی۔

ریلی میں شریک کارکنان نے پلے کارڑز اٹھا رکھے تھے جن میں شہباز گل کو رہا کرو کے نعرے درج تھے ریلی میں پی ٹی آئی کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ کے۔ضلعی جنرل سیکرٹری عثمان رزاق واہلہ نے ریلی کے شرکاء سے خطاب میں کہا کہ امپورٹڈ حکومت عمران خان اور پی ٹی آئی کی مقبولیت سے بوکھلاہٹ کا شکار ہے شہباز گل پر تشدد کی پُرزور مذمت کرتے ہیں شہباز گل کو فی الفور رہا کیا جائے امپورٹڈ حکومت اوچھے ہتکھنڈے استعمال کر کے پی ٹی آئی کو کمزور کرنا چاہتی ہیہم عمران خان کے سپاہی ہیں اور عمران خان سمیت شہباز گل کے ساتھ کھڑے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں