ہارون آباد(عوامی پریس کلب) حکومت پنجاب کی طرف سے مقرر کردہ نیلام کمیٹی کے زیر اہتمام سائیکل اسٹینڈ سبزی منڈی ہارون آبادکی سالانہ بولی کا دفتر مارکیٹ کمیٹی ہاورن آباد میں انعقادکی گئی۔
سائیکل اسٹینڈ سبزی منڈی کی بولی کی صدارت سیدتقی شاہ تحصیلدارہارون آباد نے بطورنمائندہ ڈپٹی کمشنربہاولنگرکی جبکہ ملک خالدفاروق اعوان چیئرمین مارکیٹ کمیٹی، محمودناصر ایکسٹرا اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت(معاشیات و تجارت) بہاولنگر، چوہدری لطیف اللہ ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (توسیع)بہاولنگراور ساجدمحمودگورائیہ سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی اور شہاب دین صدرانجمن آڑھتیان سبزی منڈی ہارون آباد بطور ممبر شریک ہوئے۔
کھلی بولی کے بعد پچھلے سال کی نسبت مبلغ13,50,000 روپے زائد اضافے کے ساتھ 40,00,000 روپے ہوئی۔جبکہ پچھلے سال یہ بولی 26,50,000 روپے ہوئی تھی۔کامیاب بولی ٹھیکیدار عبیدالرحمٰن کے نام ہوئی۔ ملک خالدفاروق اعوان چیئرمین مارکیٹ کمیٹی نے سائیکل اسٹینڈسبزی منڈی ہارون آبادکی کامیاب بولی کے انعقادپرتمام ممبران نیلام کمیٹی کاشکریہ اداکیااورعملہ مارکیٹ کمیٹی ہارون آبادکی کاوش کوسراہا۔








