362

تھانہ صدر پولیس کی کاروائی، الیاس ڈکیت گینگ کے تین ڈاکو گرفتار

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) تھانہ صدر پولیس کی کاروائی، الیاس ڈکیت گینگ کے تین ڈاکو گرفتار،نقدی،اسلحہ اور موبائل فونز برآمد،تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی ہدایت پر ڈی ایس پی سرکل ہارون آباد گُل حسن کی زیر نگرانی تھانہ صد ر کے ایس ایچ او محمد نواز وٹو،محمد عباس اے ایس آئی،اللہ یار سیفی اے ایس آئی نے ڈکیت گینگ کے خلاف مربوط حکمت عملی اپناتے ہوئے الیاس ڈکیت گینگ کے تین ڈاکو الیاس،اختر اور نصیر کو گرفتار کر لیا۔

اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ صدر محمد نواز وٹو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ چار رکنی گینگ ہے ان میں سے تین ڈاکووں کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ ایک ڈاکو کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہے ہیں بہت جلد اسکو بھی گرفتار کر لیا جائے گاگرفتار ہونے والے تینوں ڈاکووں کے قبضہ سے اڑھائی لاکھ روپے سے زائد رقم،موبائل فونز،موٹر سائیکلزاور اسلحہ بھی برآمد کر لیا۔گرفتار ہونے والے تینوں افراد الیاس،اختر اور نصیر مختلف ڈکیتی کے مقدمات میں مطلوب تھے اور مختلف جگہوں پر وارداتیں کر چکے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں