297

اسسٹنٹ کمشنر چودھری محمد طیب نے گورنمنٹ آر آئی پوسٹ گریجو ایٹ (بوائز) کالج میں شجر کاری مہم کے سلسلہ میں پودے لگا ئے

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) ہارون آباد اسسٹنٹ کمشنر چودھری محمد طیب نے گورنمنٹ آر آئی پوسٹ گریجو ایٹ (بوائز) کالج میں شجر کاری مہم کے سلسلہ میں پودے لگا ئے، اس موقع پر ڈی ایس پی گل حسن خان،ضلعی نائب صدر پی ٹی آئی راؤ شعیب احمد، چیئرمین دفتر مارکیٹ کمیٹی ہارون آباد ملک فاروق اعوان ایڈووکیٹ کے علاوہ کالج ہذا کے پرنسپل،ٹائیگر فورس کے جوان اور محکمہ جنگلات ہارون آباد کے افسران و عملہ بھی موجود تھے، اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر چودھری محمد طیب کا کہنا تھا کہ ماحول کا تحفظ اہم قومی ذمہ داری ہے۔

بڑھتی ہوئی ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کے لیے شجر کاری نا گزیر ہے اور موجودہ وفاقی حکومت اس اہم مسئلے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ شجر کاری مہم کا مقصد زیادہ سے زیادہ درخت لگانے کی ترغیب دینا ہے، شہری شجر کاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں، ڈی ایس پی گل حسن خان،ضلعی نائب صدر پی ٹی آئی راؤ شعیب احمد، چیئرمین دفتر مارکیٹ کمیٹی ہارون آباد ملک فاروق اعوان ایڈووکیٹ و دیگر نے بھی درخت لگائے اور فاتحہ خوانی کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں