275

گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول ہارون آباد کی نومنتخب سٹوڈنٹس کونسل کی سادہ پروقار تقریب حلف برداری

ہارون آباد(عوامی پریس کلب ) گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول ہارون آباد کی نومنتخب سٹوڈنٹس کونسل کی سادہ پروقار تقریب حلف برداری انعقاد پذیر کی گئی، پرنسپل ملک محمد شریف کی زیر صدارت منعقدہ تقریب میں الیکش کمشنر محمد افضال نے نومنتخب صدر محمد طلحہ، نائب صدر حنظلہ رشید، جنرل سیکرٹری محمد مخدوم اور کلاس نمائندگان سے حلف لیا،سٹوڈنٹس کونسل کے عہدیداروں نے حلف میں اپنی ذمہ داریوں کو ادارے کے بہترین مقاصد اور تعلیمی عمل کی بہتری و ترویج کے لیے بروئے کار لانے کے عزم کا اظہار کیا۔

تقریب سے خطاب میں پرنسپل ملک محمد شریف نے کہا کہ نومنتخب سٹوڈنٹس کونسل کا مقصد طلباء کی تعلیمی و ہم نصابی سرگرمیوں میں معاونت ہے کیونکہ تعلیمی نظام میں بہتری کے لئے اس عمل میں شامل تمام پہلوؤں میں خوب سے خوب تر کی جستجو اور حصول منزل ہے، بچوں کی گرومنگ سے لیکر اعلی پائے کی تعلیم ہی ان سرگرمیوں کا اولین مقصد اور ترجیح ہے اور اس پہلو سے باہمی مشاورت و ہم آہنگی کے فروغ کیلئے کاوشوں کو مزید مضبوط بنانے پر توجہ دینا ہے،نومنتخب عہدیداروں کو اپنی کامیابی کو مثبت انداز سے استعمال کرنے کا وژن بھی پورا کر نا چاہیے۔

نومنتخب صدر سٹوڈنٹس کونسل محمد طلحہ، نائب صدر حنظلہ رشید اور جنرل سیکرٹری محمد مخدوم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا منتخب ہونے کے بعد اساتذہ کرام کی تکریم کے جذبے کو مزید مضبوط بنانا ہے کیونکہ اساتذہ کرام کی رہنمائی کی بدولت ہی نوجوان نسل اپنے روشن مستقبل کے خواب کو حقیقت میں تبدیل کر سکتی ہے اور ہم ہر ممکن کوشش کر تے ہوئے اپنی مادر علمی کے نام اور مقام کو مزید بلند کریں گے اور اس تاریخی مادر علمی میں سٹوڈنٹس کونسل کا عہدیدار منتخب ہونا ایک بہت بڑا اعزاز ہے اور اس کے تقاضوں کے مطابق کام کرنے کی کوشش ہماری ترجیح ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں