382

ہارون آباد کے قدیم قبرستان عدم توجہی کا شکار

ہارون آباد(عوامی پریس کلب)ہارون آباد کے قدیم قبرستان عدم توجہی کا شکار، پرانی قبروں کو مسمار کرکے پختہ چاردیواری اور لوہے کے جنگلے لگا کر قبروں کے تقدس کو پامال کیا جا رہا ہے۔

اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے اور اصلاح احوال کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق ہارون آباد کے قدیم قبرستان سمیت اس سے ملحقہ چھوٹے قبرستان میں ناجائز تجاوزات کی بھر مار ہے لوگوں نے ایک قبر کی بجائے تین تین قبروں کی جگہ باقاعدہ چار دیواری اور لوہے کے جنگلوں سے مختص کرنا شروع کررکھا ہے جبکہ قبرستان میں پہلے ہی جگہ کم ہے لیکن کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔

اس سلسلہ میں شہری عادل محمود سکنہ گلشن اقبال کالونی کا کہنا ہے کہ میری والدہ کی قبر چھوٹے قبرستان میں ہے اس پر چند شر پسند عناصر نے میری والدہ کی قبر سمیت اردگرد کی کئی قبروں کو مسمار کرکے قبروں کی بے حرمتی اور تقدس کو پامال کرتے ہوئے ان پر پختہ دیواریں بنا لی ہیں، شرپسند عناصر کے اس اقدام سے ہماری دل شکنی ہوئی ہے۔

انہوں نے اعلیٰ حکام سے اس بابت فوری نوٹس لینے اور اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں