239

عوام کے منتخب نمائندے ہی عوامی خدمت کا فریضہ انجام دے سکتے ہیں۔ حاجی سعید احمد

ہارون آباد(ہارون آباد نیوز) ہارون آباد کےمخیر،سیاسی و سماجی شخصیت سربراہ وائٹل گروپ حاجی سعید احمد نے کہا ہے کہ عوام کے منتخب نمائندے ہی عوامی خدمت کا فریضہ انجام دے سکتے ہیں۔

عوامی نمائندوں سے بہتر کوئی دوسرا عوامی مسائل کو حل نہیں کر سکتا، لوکل گورنمنٹ سسٹم کی بحالی سے بہترین نتایج مرتب ہوں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلدیاتی سسٹم بحالی کے بعد پہلی مرتبہ بلدیہ کمیٹی تشریف لانے کے موقع پر کیا، وائس چیئرمین ملک محمد ریاض خلجی کونسلرز اور ملازمین نے حاجی سعید احمد کا پرتپاک استقبال کیا۔

اس موقع پر حاجی سعید احمد نے کہا کہ کہ ہمارا گروپ عوامی نمائندوں کے ساتھ شہر کی تعمیر ترقی میں بھرپور تعاون کرے گا،انہوں نے کہا کے فائر برگیڈ اور واٹر ٹینک کی مرمت اپنی ذاتی جیب سے کرواؤں گا،ملک محمد ریاض خلجی وائس چیئرمین بلدیہ نے سعید احمد صاحب کی تشریف آوری پر پر ان کا دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا فائر بریگیڈ اور واٹر ٹینک کی مرمت کروانے کا وعدہ کرنے پر بھی ان کا شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں