ہارون آباد (عوامی پریس کلب) ہارون آباد مدرسہ عربیہ سلطان العلوم نزد قبرستان ٹبہ نور پورہ میں روحانی شخصیت حافظ غلام رسول سلطانی کا 43واں سالانہ عرس کا انعقاد کیا گیا جس میں سابق وفاقی وزیر مذہبی امور علامہ سید حامد سعید شاہ کاظمی نے خصوصی شرکت کی۔
اس موقع پر سید انوار لحسن شاہ، سید احمد کمال شاہ، مفتی منور سعیدی، میاں عبدالواحد، سید سہیل عابد شاہ، قاری غلام رسول، مولوی محمد اسلم فریدی، قاری مشتاق رسول، حافظ ابو بکر سلطانی،فریادحسین،سید طلحہ کمال نقوی،ڈاکٹر محمد ارشد سمیت دیگر علمائے کرام، حفاظ کرام اور معززین علاقہ و شہریوں نے کثیرتعداد میں شرکت کی، علامہ سید حامد سعید شاہ کاظمی نے اپنے خطاب میں کہا کہ اولیاء کرام کی تعلیمات ہمارے لئے مشعل راہ ہیں دور حاضر میں معاشرے کی اصلاح کیلئے اولیاء کرام کی تعلیمات کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
حافظ غلام رسول سلطانی ایک ہمہ جہت شخصیت کے مالک تھے جنہوں نے ساری زندگی دین کے فروغ کیلئے وقف کئے رکھی۔








