ہارون آباد (عوامی پریس کلب) مسلم لیگ (ن) کے رہنماء مظہر رشید جوئیہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کی طرف سے تحصیل ہارون آباد، تحصیل فورٹ عباس کی عوام کے لیے تاریخی پیکیج کا اعلان کیا گیا ہے، ایم این اے چوہدری نورالحسن تنویر،ایم پی اے ڈاکٹرمظہراقبال چوہدری اور ایم پی اے چوہدری ارشدلیڈر کی انتھک کوششوں سے ہارون آباد، فورٹ عباس کے لیے اربوں روپے کے فنڈز کا اجراء کردیا گیا ہے اور ٹینڈرز کے لیے اشتہار جاری بھی کردیا گیا ہے۔
سولر اسٹریٹ لائٹ کی تنصیب ہارون آباد،بائی پاس روڑ کی کشادگی و از سر تعمیر نو ہارون آباد،سٹی ہارون آباد کے لیے سیوریج سسٹم کی مکمل بحالی،سٹی ہارون آباد کیلئے ٹف ٹائل روڑ سے گلی محلے کی سڑکوں کی مکمل بحالی،مین بازار ہارون آباد کے لیے ٹف روڈ از سر نو تعمیر،تحصیل بازار کی سڑک کی بحالی و مرمت،الحق کالونی سیوریج، رحمت ٹاؤن ٹف ٹائل،الریاض کالونی سیوریج،چمن بازار روڈ تا غلہ منڈی گیٹ ٹف ٹائل روڑ،علی چوک تا نہر پل 4 آر تک کارپٹ روڑ کی از سر نوتعمیر،علی چوک، عبد اللہ چوک تا گراؤنڈ والی مسجد سڑک کی بحالی مرمت،ضیاء شہید روڑ غوری آٹوز تا 50 والا روڑ از سر نو تعمیر،50 والا روڑ از سر نو تعمیر،
عید گاہ تا قائد اعظم روڈ ٹف ٹائل،الہاشم کالونی سیوریج/ سڑک کی از سر نو تعمیر،سبزی منڈی سے ملحقہ سیوریج/ سڑک کی از سر نو تعمیر،فقیر والی کیلئے مکمل ٹف ٹائل روڈ، سیوریج سسٹم،ہارون آباد/فقیر والی کے لیے واٹر فلٹریشن پلانٹس،132/6 آر واٹر اسٹوریج کی بحالی و تعمیر نو فقیروالی،86 موڑ تا مروٹ روڈ فورٹ عباس کی از سر نو تعمیر(20 کروڑ روپے سے) خصوصی پیکیچ،منصورہ روڈ از سر نو تعمیر فورٹ عباس،قلعہ جام گڑھ روڑ سولنگ تعمیر فورٹ عباس،282/ ایچ آر روڑ از سولنگ تعمیر فورٹ عباس،282/9 آر روڑ کی بحالی و مرمت فورٹ عباس،4 موڑ سے 236/9 آر روڑ کی بحالی و مرمت فورٹ عباس،
ہارون آباد-فورٹ عباس روڑ کی تعمیر کے لیے ایک ارب سے زائد کے فنڈز کا اجراء بھی شامل ہے،ہارون آباد و فورٹ عباس کے لیے بجلی کے منصوبوں کے لیے علیحدہ سے 15 کروڑ روپے کی خطیر رقم مندرجہ بالا پیکیج کے علاؤہ خرچ کی جارہی ہے۔







