243

قاضی والا روڈ از قینچی موڑ تا پل مراد ٹوٹ پھوٹ کا شکار

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) ہارون آباد قاضی والا روڈ از قینچی موڑ تا پل مراد ٹوٹ پھوٹ کا شکار، آمدورفت کیساتھ ساتھ شہری مریضوں کو ہسپتال لیجاتے ہوئے شدید مشکلات سے دوچار، اعلیٰ حکام سے تعمیر و مرمت کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق ہارون آباد قاضی والہ روڈ ازقینچی موڑ تا پل مراد عرصہ دراز سے شدید ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔

مذکورہ روڈ پر آمدورفت بہت زیادہ ہے اور بہاولپور، ملتان و دیگر شہروں کے ہسپتال میں مریضوں کو اسی روڈ سے لے جایا جاتا ہے، سڑک کی ٹوٹ پھوٹ سے منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے ہوتا ہے، جس کے باعث شہری شدید ذہنی اضطراب میں مبتلا ہے۔ علاقہ مکینون نے اعلیٰ حکام سے مذکورہ روڈ کو نئی تعمیر و مرمت کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں