369

اب گاؤں چمکیں گے“ پروگرام کا آغاز

ہارون آباد (تحصیل رپورٹر ) اب گاؤں چمکیں گے تحصیل ہارون آباد میں وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر دیہی علاقوں میں صفائی ستھرائی کو یقینی بنا نے کے سلسلہ میں ”اب گاؤں چمکیں گے“ پروگرام کا آغاز،اسسٹنٹ کمشنر ہارون آباد عامر محمود نے اس سلسلہ میں تحصیلدار،اے ڈی ایل جی اور یو نین کو نسل کہ سیکرٹریز سے میٹنگ کی دیہی علاقوں میں صفائی ستھرائی اور دیہی علاقوں کے مکینوں کو بیماریوں سے بچانے کیلئے اس انقلابی پروگرام کا آغاز کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہری علاقوں صفائی ستھرائی آسانی سے ہو جاتی ہے مگر ہمارے دیہاتی علا قوں میں صفائی کا خاطر خواہ کوئی نظام نہ تھاجس کی وجہ سے حکومت پنجاب نے اس پروگرام کا آغاز کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کے تحت مقامی افراد کی شمولیت انتہا ئی ضروری ہے اور مقامی افراد کے تعاون سے ہی اسے کا میاب بنایا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ مقامی افراد کی مشاورت سے دیہی علاقوں میں ویلج کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی اور دیہاتوں کی گلیوں نا لیوں کی با قاعدگی سے صفائی کروائی جا ئے گی۔

انہوں نے مقامی کمیونٹی سے اپیل کی ہے کہ اس پروگرام کو کا میاب بنا نے میں حکو مت پنجاب اور تحصیل انتظامیہ کا بھر پور ساتھ دیں تا کہ آپ کے دیہاتوں کو صاف ستھرا بنا یا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں