277

فلاح عامہ کا کام صرف اللہ کے پسندیدہ افراد کے مقدر میں ہوتا ہے۔بانی ھاتف ویلفیئر سوسائٹی چوہدری مسعود انور

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) امریکا میں مقیم ھاتف ویلفیئر سوسائٹی کے بانی چوہدری مسعود انور پاکستان میں اپنا مختصر نجی دورہ مکمل کرکے واپس امریکہ روانہ ہو گئے روانگی سے قبل انہوں نے ہاتف ویلفیئر سوسائٹی کے غیر معمولی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کے فلاح عامہ کا کام صرف اللہ کے پسندیدہ افراد کے مقدر میں ہوتا ہے اخلاص اور جذبہ خدمت خلق کے ساتھ کیے ہوئے کام ہمیشہ سرخروئی حاصل کرتے ہیں۔

ھاتف ویلفیئر سوسائٹی کے صدر چودھری امجد نوازاورجنرل سیکرٹری مرزا امین مغل نے بانی سوسائٹی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے 1990 میں سوسائٹی کی بنیاد رکھ کر جو کارنامہ سرانجام دیا اس کو رہتی دنیا تک یاد رکھا جائے گا زینب ہسپتال کے چیف خاور افتخار گوجر نے خطاب کرتے ہوئے کہا تنگدستی مہنگائی اور بے روزگاری کے باعث بہت سے لوگ خود یا دوسروں کا علاج کروانے کی سکت نہیں رکھتے ایسے میں پریشان حال غریب اور سفید پوش مریضوں کے لیے زینب اسپتال کسی نعمت سے کم نہیں جہاں مستحق مریضوں کو اعلی طبی سہولتیں مفت فراہم کی جاتی ہے۔

سوسائٹی کے اس اہم اجلاس میں حافظ نصیب احمد گجر ‘چوہدری محمد عقیل سندھو، حافظ جاوید اقبال، مدثر عباس نقوی، میاں عبدالراشد ایڈوکیٹ،چوہدری پرویز اقبال، غلام مرتضیٰ شانی، راؤ فرقان احمد،راؤ شعیب احمد خان، چوہدری طارق مجید، محمد طارق جاوید،احمد عرفان غفور چوہدری،شاہد توگیروی،امتیاز یاسر اور ملک محمد ریاض خلجی نے شرکت کرتے ہوئے مہمان خاص کوگرم جوشی اور نیک تمناؤں کے ساتھ رخصت کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں