534

سیدناعمرفاروق اعظم ؓ کا یوم شہادت

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) مولانا محمد ارشد فاروق ناظم اعلیٰ جامعہ تعلیم الاسلام اشرفیہ ہارون آباد نے کہاہے خلیفہ دوئم امیرالمومنین سرکار سیدنا عمرفا روق اعظم ؓ کا طرز حکمرانی اپنا کر ہمارے حکمران دنیا و آخرت میں سرخرو ہوسکتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں سرکار سیدناعمرفاروق اعظم ؓ کے یوم شہادت کی مناسبت سے خانقاہ الشیخ اکرم عبداللہ ٹاؤن سہارا سکیم 74فور آر میں ایک مجلس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مولانا محمد ارشد فاروق کا کہنا تھاکہ 22لاکھ مربع میل پہ حکمرانی کے باوجود آپکی قمیض میں 17پیوند اس بات کی گواہی دیتے ہیں کہ آپ کس قدر صاف شفاف انداز میں مخلوق خدا کی عملی خدمت کی۔ آپ ؓ کی تعلیمات ہمارے لئے مشعل راہ ہیں۔

انہوں نے کہاکہ اشاعت اسلام میں حضرت سرکار سیدنا عمر فاروق اعظم ؓ نے جو خدمات سرانجام دیں وہ آج بھی تاریخ اسلام میں سنہری حروف میں درج ہیں۔ انہوں اس بات پر زور دیا کہ حکومت وقت کو خلفائے راشدین کے ایام پر سرکار ی تعطیل اور ان کو سرکاری طور پر منانے کیلئے فی الفور قانون سازی کرنا ہو گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں