ہارون آباد (عوامی پریس کلب) ہارون آبادفقیروالی اور گردونواح میں نوسرباز گروہ سرگرم ہوگیا احساس کفالت پروگرام اور طلباء کے تعلیمی وظائف سے غیر قانونی طور پررقم کی بھاری کٹوتی کا سلسلہ عروج پر ہے دھوکہ دہی سے سادہ لوح فراد کے انگھوٹھے لگوا کر مخلتف کمپنیوں کی موبائل سمیں نکالی جانے لگیں جو کسی بھی مزموم مقاصد یا جرائم میں استعمال ہو سکتی ہیں متاثرین کا متعلقہ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ۔
ہارون آباد اور اس کے گردونواح میں نجی ایزی پییسہ شاپس سمیت دیگر رٹیلیرز کی طرف سے مبینہ طور پر احساس کفالت پروگرام اور طلباء کے تعلیمی وظائف سے ملنے والی رقوم میں خرد برد اور غیر قانونی طور پر رقم کی کٹوتی کا انکشاف ہوا ہے اس کے علاوہ سادہ لوح افراد کے انگھوٹھے لگوا کر دھوکہ دہی سے مختلف کمپنیوں کی موبائل سمیں جاری کی جا رہی ہیں جو کسی بھی مزموم مقاصد یا جرائم میں استعمال ہونے کا خدشہ ہے۔
متاثرین نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ فقیروالی میں متعدد پی سی اوز اور رٹیلرز کے خلاف اس سے قبل بھی بھی سادہ لوح افراد سے فراڈ اور دھوکہ دہی سے رقوم نکلوانے پر شکایات کی گئی ہیں جس پر ان کی بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی آئی ڈی بلاک کردیا گیا ہے مگر نوسرباز دیگر نجی بینک کی ڈیوائسسز کے زریعے عوام الناس سے فراڈ کرکے لاکھوں روپے بٹور چکے ہیں اور مزید بھی بٹور رہے ہیں شہریوں نے ایف آئی اے، اینٹی کرپشن، اور ارباب اختیار سے فی الفور نوٹس کی لینے کا مطالبہ کیا۔







