177

ہارون آباد اور گردونواح میں موسلادھار بارشوں نے تباہی مچا دی

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) ہارون آباد اور گردونواح میں موسلادھار بارشوں نے تباہی مچا دی،مواصلات کانظام درہم برہم،کپاس کی فصل کو شدید نقصان،کسان پریشان۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح ہارون آباد اور گردونواح کے علاقہ جات میں بھی معمول سے زیادہ ہونے والے مون سون سیزن کی موسلادھار بارشوں نے تباہی مچا دی ہے، مسلسل بارش سے مواصلات کا نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے،سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار،سڑکوں پر کھڑا کئی فٹ گہرا پانی نہروں کا منظر پیش کرنے لگا ہے۔

نکاسی آب کا نظام نہ ہونے سے سیورج کا پانی بھی سڑکوں پر آ گیا،جبکہ بارشوں سے کپاس کی فصل کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے،کھیتوں میں زیادہ پانی کھڑا ہونے کی وجہ سے کپاس کی فصل مختلف بیماریوں کا شکار ہو کر مرجھا رہی ہے اور نوزائیدہ پھل بھی گلنے سڑنے لگا ہے،کپاس کی فصل کی تباہی سے کسان سخت پریشانی کا شکار ہیں، مقامی کسانوں نے حکومت وقت سے متاثرہ علاقے کو آفت زدہ قرار دینے اور مالی طور پر بحالی کا مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں