267

تیز رفتار مسافر بس 2 موٹر سائیکلوں سے ٹکرا گئی

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) ہارون آباد تیز رفتار مسافر بس 2 موٹر سائیکلوں سے ٹکرا گئی، ایک موٹر سائیکل سوار جاں بحق جبکہ چار سالہ بچی اور خاتون سمیت تین شدید زخمی ہو گئے، نعش اور زخمیوں کو ریسکیو 1122کی ٹیم نے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا،پولیس مصروف تفتیش، تفصیلات کے مطابق ہارون آباد فورٹ عباس روڈ بیرون اڈا الکویت پٹرول پمپ کے قریب ایک تیز رفتار مسافر بس اچانک دو موٹر سائیکلوں سے ٹکرا گئی۔

، جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار 35سالہ محمد عرفان نامی نوجوان سکنہ 69فور آر موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا، جبکہ چار سالہ بچی حرین فاطمہ، خالدہ پروین اور اظہر نامی شخص شدید زخمی ہو گئے، اطلاع پر مقامی پولیس اور ریسکیو 1122کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، لاش اور زخمیوں کو طبی امداد کے بعد تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ہارون آباد منتقل کردیا، پولیس مصروف تفتیش ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں