242

بیوی نے مبینہ طور پر آشنا سے مل کر خاوند کو نشہ آور زہریلی گولیا ں دے کر قتل کردیا

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) بیوی نے مبینہ طور پر آشنا سے مل کر خاوند کو نشہ آور زہریلی گولیا ں دے کر قتل کردیا،پولیس مصروف تفتیش، تفصیلات کے مطابق چک 132سکس آر تحصیل ہارون آباد کے رہائشی محمد شکیل ولد محمد لطیف نے تھانہ میں درخواست گزاری کہ میرے حقیقی بھائی مقبول احمد کی شادی سونیا دختر محمد یاسین سے ہوئی جسکے بطن سے ایک بیٹی حوریہ مقبول اور ایک بیٹا ایان مقبول پیدا ہوئے، میرے بھائی مقبول احمد کی بھابھی سونیا کیساتھ زمین منتقل کروانے کی بات پر اکثر لڑائی جھگڑا رہتا تھا، مورخہ 08/06/2021کو صبح ساڑھے چار بجے بھابھی سونیا نے مجھے آواز دی کہ جلدی آؤ مقبول احمد کو کچھ ہوگیا ہے، میں نے دیکھا کہ میرا بھائی مقبول احمد چار پائی پر پڑا ہے اور اسکے دونوں پاؤں بندھے ہوئے تھے، میں جلدی سے گیا اور گاؤں کا ڈسپنسر کو لیکر آیا جس نے بتلایا کہ مقبول احمد فوت ہوچکا ہے۔

تو میں نے بھابھی سونیا سے پوچھا کہ بھائی کو کیا ہوا تھا اس نے بتلایا کہ رات کو مقبول احمد کو معدہ میں درد ہوا جس پر میں نے معدے کی دوائی اسے دی اتنے میں اسکی ماں رضیہ بی بی بھی آگئی، بعد ازاں ہم نے مقبول احمد کو غسل دیا تو دیکھا مقبول احمد کی دائیں آنکھ اور جسم کے دوسرے حصے پر نیلگوں کے نشانات موجود ہیں، ہم نے اپنے بھائی کی تدفین مذکورہ گاؤں کے قبرستان میں کردی، محمد شکیل نے درخواست میں الزام لگایا کہ میری بھابھی سونیا کی شہباز احمد نامی شخص کیساتھ خفیہ تعلقات تھے اور وہ اُن کیساتھ فون پر باتیں کرتی تھی جس پر میرے بھائی اس کو منع کرتے تھے، اس رنج کی بناء پر سونیا نے ہمراہ والدہ رضیہ بی بی، شہباز احمد اور ایک کس نامعلوم الاسم کے ساتھ مل کر میرے بھائی کو نشہ آور زہریلی گولیاں دے کر باہم صلاح مشورہ ہوکر ناحق قتل کیا ہے، پولیس کاروائی کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں