ہارون آباد (عوامی پریس کلب) ہارون آباد مسلم لیگ (ض) کے سربراہ و سابق وفاقی وزیر محمد اعجازالحق کا ممتاز عالم دین مولا نا محمد قاسم قاسمی کی وفات پر اظہار افسوس و تعزیت، تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ض) کے سربراہ و سابق وفاقی وزیر محمد اعجازالحق گزشتہ روز مدرسہ قاسم العلوم فقیروالی پہنچے جہاں پر انہوں ممتاز عالم دین و مہتمم مدرسہ قاسم العلوم فقیروالی مولانا محمد قاسم قاسمی کی وفات پر مرحوم کے صاحبزادے مولانا محمد مسعود قاسم کیساتھ گہرے دکھ اور رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے تعزیت کی۔
اس موقع پرسابق وفاقی وزیر محمد اعجازالحق کا کہنا تھا کہ مولانا محمد قاسم قاسمی کی رحلت سے مجھے ذاتی صدمہ پہنچا ہے، وہ ایک عظیم انسان تھے، مرحوم اپنی سادگی،نرم دلی اور ملنساری کی بدولت ہر طبقہ کے لوگوں میں مقبول تھے، مرحوم کی دینی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا، اس موقع پر محمد اعجازالحق نے مرحوم کے بلند درجات کے لئے دعا بھی کی۔








