ہارون آباد (تحصیل رپورٹر) ملک بھر کی طرح ہارون آباد میں بھی 76واں یوم آزادی نہایت ملی جوش و خروش اور شان و شوکت کے ساتھ منایا گیا، یوم آزادی کے موقع پر میونسپل کمیٹی کے لان میں پرچم کشائی کی مرکزی تقریب منعقد کی گئی، تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر عامر محمود،ڈی ایس پی سرکل ہارون آباد چوہدری ندیم اقبال،مسلم لیگ (ضیاء) کے رہنماء چوہدری کاشف ثناء،مسلم لیگ (ن)کے سابق ایم پی اے ڈاکٹر مظہر اقبال چوہدری،ملک سجاد علوی،چوہدری اشرف السلام، سمیت دیگر مقامی انتظامی آفیسران نے شرکت کی۔
اس دوران پرچم کشائی کی گئی، پولیس کے دستے نے سلامی دی، ملکی سلامتی اور استحکام کیلئے دعا بھی کی گئی،اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنرو دیگر کا کہنا تھا کہ قائد اعظم محمد علی جناح اور ہمارے بزرگوں کی ان تھک محنتوں کی بدولت پاکستان معرض وجود میں آیا جسکے لئے ہمارے بزرگوں نے بڑی قربانیاں دی ہیں، آج ہم ایک آزاد ملک میں رہ رہے ہیں، پرچم کشائی تقریب کے بعد اسسٹنٹ کمشنرعامر محمود نے مسلم لیگی رہنماؤں ڈاکٹر مظہراقبال چوہدری سابق ایم پی اے،ملک سجاد علوی،چوہدری اشر ف السلام نے دیگر سیاسی رہنماؤں کیساتھ مل کر بلدیہ جناح ہال میں کیک بھی کاٹا۔
بعد ازاں یوم آزادی کے موقع پر سرکاری و نجی سکولوں میں مختلف تقریبات جبکہ دیگر سیاسی و فلاحی تنظیموں کی جانب سے سیمینار بھی منعقد کئے گئے، عمارتوں پر چراغاں بھی کیا گیا۔اس کے علاوہ وائٹل ہاوس میں بھی جشن آزادی کے حوالہ سے تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب میں کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی جس میں مسلم لیگ (ضیاء) کے رہنماء چوہدری کاشف ثناء نے جشن آزادی کا کیک کاٹا اور ملکی سلامتی کی لئے دعا کی گئی،اسسٹنٹ کمشنر ہارون آباد نے پی آر سنٹر ہارون آباد میں بھی جشن آزادی کا کیک کاٹا جس میں سنٹر انچارج بلال،راؤ جمیل،راؤ وکیل و دیگر نے شرکت کی اور بعدازاں پودا بھی لگایا۔








