225

عوامی تحریک کی جانب سے اسرائیلی ظلم و بربریت کیخلاف اور فلسطینیوں کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ایک ریلی کا انعقاد

ہارون آباد (عوامی پریس کلب)ہارون آباد عوامی تحریک کی جانب سے اسرائیلی ظلم و بربریت کیخلاف اور فلسطینیوں کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ایک ریلی کا انعقاد کیا گیا۔

ریلی کی قیادت عوامی تحریک ہارون آباد محمد ناصر مصطفوی نے کی، ریلی میں شریک شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر اسرائیل کیخلاف نعرے درج تھے، ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ اسرائیل کی بربریت کی بڑی وجہ امت مسلمہ میں یکجہتی کا فقدان ہے، امت کا شیرازہ منتشر ہے۔

انفرادی دفاع کو اجتماعی دفاع میں بدلے بغیر عزت و غیر ت کی زندگی جینا ناممکن ہے۔ دائمی امن صرف مضبوط مسلم بلاک کی تشکیل سے ممکن ہے۔فلسطین کو کھنڈرات میں بدلنے والا اسرائیل کسی رعائت کا مستحق نہیں، عالمی برادری اسکے خلاف پابندیاں عائد کرے تاکہ وہ آئندہ ایسی مذموم جسارت نہ کر سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں