ہارون آباد (عوامی پریس کلب) جعلی پیر کا خاتون پر دم کرتے ہوئے تشدد کرنے کا کیس سول.جج فراز جاوید نے جعلی پیر کو پانچ سال قید بامشقت اور 11 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنادی۔
ہارون آباد کے نواحی علاقہ احمد نگر فقیروالی کی رہائشی خاتون کوثر بی بی نے پانچ سال قبل تھانہ فقیروالی میں جعلی پیر کے خلاف مقدمہ درج کروایا تھا جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ جعلی پیر نے دم کرتے ہوئے خاتون کوثر بی بی کو ڈنڈے سے تشدد کا نشانہ بنایا تھااور دم کرتے ہوئے تشدد سے کوثر بی بی کا بازو متاثر ہوا تھا۔
جسے گینگرین کے باعث کاٹنا پڑا تھا جس سے خاتون معذور ہوگئی تھی تھانہ فقیروالی پولیس نے متاثرہ خاتون کوثر بی بی کی مدعیت میں جعلی پیر جاوید کے خلاف تھانہ فقیروالی میں مقدمہ درج کیا گیا تھا جعلی پیر جاوید جو کہ فورٹ عباس کے گاوں 155 ایچ بی کا رہائشی ہے۔







