223

75واں یوم آزادی14اگست ملی جوش و جذبے کیساتھ منایا گیا،

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) ہارون آباد میں بھی 75واں یوم آزادی14اگست ملی جوش و جذبے کیساتھ منایا گیا، پرچم کشائی کی مرکزی تقریب میونسپل کمیٹی کے لان میں منعقد کی گئی جس کے مہمان اسسٹنٹ کمشنر فضل الرحمن بلوچ تھے، اس کے علاوہ مسلم لیگ (ن) کے آفس ہاوسنگ کالونی اور مسلم لیگ (ضیاء) کے آفس وائٹل ہاوس میں بھی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

مرکزی تقریب میں ایس ڈی پی او گل حسن خان، سول جج فراز جاوید وڑائچ، چوہدری اعظم ایڈووکیٹ، صدر بار ایسوسی ایشن نوید احمد بھٹہ، جنرل سیکرٹری بار ایسوسی ایشن چوہدری عثمان خالد ایڈووکیٹ، ایس ایچ او تھانہ سٹی محمد افضل بابر، صدر سوچ ویلفیئر سوسائٹی راؤ غلام محی الدین و دیگر کے علاوہ بچے، بوڑھے اور نوجوانوں سمیت عام شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی مسلم لیگ (ن)کے آفس میں منعقدہ تقریب میں ڈویژنل صدر مسلم لیگ (ن) چوہدری نورا لحسن تنویر ایم این اے،نائب صدر ڈویژن بہاولپور راجہ شاہد مسعود جنجوعہ سمیت دیگر کارکنان نے شرکت کی۔

تیسری تقریب مسلم لیگ (ضیاء) کے آفس وائٹل ہاوس میں منعقد کی گئی جس میں چیئرمین مسلم لیگ (ضیاء) حاجی محمد یٰسین،ملک محمد رشید سمیت کارکنان کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے سے اسسٹنٹ کمشنر فضل الرحمن بلوچ،چیئرمین مسلم لیگ (ضیاء) حاجی محمد یٰسین،ڈویژنل صدر مسلم لیگ (ن) چوہدری نورا لحسن تنویر ایم این اے نے کہا کہ ہمیں ہمیشہ یاد رکھنا چاہیے کہ وطن کی آزادی کیلئے تاریخ ہمارے آباؤاجداد کے خون سے بھری پڑی ہے، قائد اعظم محمد علی جناح کی زیر قیادت ہمارے آباؤاجداد نے آنے والی نسلوں کی خاطر غلامی کی زنجیریں توڑیں تاکہ آئندہ نسلوں کو جبر، مذہبی امتیاز اور ہر طرح کی زیادتیوں سے محفوظ رکھاجائے۔

اس موقع پر پولیس کے دستے نے سلامی دی جبکہ دیگر سکولوں کے بچوں اور بچیوں نے خوبصورت نغمے اور تقاریر کے ذریعے تقریب میں خوشی کے رنگ بکھیرے اور شہریوں سے خوب داد وصول کی، تقریب کے آخر میں مہمانان گرامی نے پوزیشن لینے والے بچوں میں انعامات و ٹرافیاں تقسیم کیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں