338

چالیس واں جشن صابری 95 سکس آر میں شان و شوکت سے منایا گیا،

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) ہارون آباد میں چالیس واں جشن صابری 95 سکس آر میں شان و شوکت سے منایا گیا،وارث فیوضات صابریہ، پیرحکیم عطا محمد صابری کے فرزند ارجمند خواجہ غلام شبیر صابری سرپرست اعلیٰ انجمن فدایان رسول کی زیر نگرانی اور پیر سید اطہر مخدوم صابری، سید طاہر توقیر مخدوم صابری کی زیر سرپرستی چک 95 سکس آر میں 40ویں عرس کے موقع پرجشن صابری شان و شوکت سے منایا گیا۔

جس کا آغاز تلاوت و نعت سے ہوا، ملک پاکستان کے معروف قوال انعام صابر و ہمنوا نے بہترین قوالی پیش کی، زینت محفل سائیں یعقوب, آستانہ کچھی والا، آستانہ رسول پورہ، آستانہ چشتیاں شریف، حاجی اسلام غوری،حاجی فقیر محمد،داؤد چیمہ،ظفر حسین مغل،چوہدری اسلم، ندیم ظفر، محمد افضل بٹ،ڈاکٹر سعید، حافظ عبدالکریم، غلام چشتی،حاجی افتخار،سعید سجاد گجر ایڈووکیٹ، سہیل الکڑہ ایڈووکیٹ، چوہدری جاوید اقبال، ڈاکٹر منیر ملک، محمد ارشد بٹ، آصف ریاض، ملک انور، عابد رامے، امجد لیاقت، طلحہ کمال شاہ، منیجر عمران یوسف، حاجی عالم کمبوہ وائٹل، صدام حسین جوئیہ، چوہدری ارسلان،عبدالستار ڈرائیور، مشتاق جنجوعہ، حق نواز بٹ، محمد عزیر لاہور، مقبول احمد صابری، مسعود الحسن صابری و صابری برادران کے علاوہ سینکڑوں معززین نے شرکت کی آخر میں ختم شریف اور لنگر کا وسیع انتظام کیا گیاتھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں