284

تین نامعلوم مسلح ڈاکو جیولرز کی دوکان سے ایک من سے زائد چاندی لوٹ کر فرار

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) ہارون آباد اور گردونواح میں ڈکیتی،چوری و راہزنی کی وارداتوں کا سلسلہ رُک نہ سکا، تین نامعلوم مسلح ڈاکو جیولرز کی دوکان سے ایک من سے زائد چاندی لوٹ کر فرار ہوگئے۔

واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی، پولیس نے مو قع پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی، تفصیلات کے مطابق ہارون آباد اور گردونواح میں دن دیہاڑے ڈکیتی،چوری و راہزنی کا سلسلہ رُک نہ سکا، گزشتہ روز تین نامعلوم مسلح ڈاکو ”رانا گولڈن ہاؤس“ صدر بازار فقیروالی میں زبردستی گھسے اور گن پوائنٹ پر دوکان میں موجود ایک من سے زائد (60 کلو) چاندی اور قیمتی موبائل فونز لوٹ کر فرار ہو گئے۔

واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی جس میں ڈاکوؤں کو جیولرز شاپ میں واردات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، اطلاع پر مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں