313

جناح ٹاؤن ٹبہ شرقیہ میں نکاسی آب کا نظام درہم برہم

ہارون آباد (عوامی پریس کلب ) ہارون آباد جناح ٹاؤن ٹبہ شرقیہ میں نکاسی آب کا نظام درہم برہم، گٹر وں کا گندا اور غلیظ بدبودار پانی گلیوں میں جمع، اہل علاقہ پریشانی سے دوچار، اصلاح احوال کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق ہارون آباد میونسپل انتظامیہ کی غفلت و لاپرواہی کے باعث جناح ٹاؤن شرقیہ ٹبہ میں نکاسی آب کا نظام درہم برہم ہو چکا ہے جس کے نتیجے میں گٹر وں کا گندا اور غلیظ بدبودار پانی گلیوں میں جمع رہتا ہے جس کی وجہ سے اہل علاقہ شدید پریشانی سے دوچارہے۔

علاقہ مکینوں کے مطابق میونسپل انتظامیہ عرصہ پانچ چھ ماہ سے ہمارے علاقے سے سو تیلے اور لاوارثوں جیسا سلوک رکھا ہوا ہے، ٹبہ شرقیہ کی گلی نمبر4جو کے علاقے کی جامع مسجد کے محراب سے منسلک ہے اور جناح ٹاون کی مین گلی ہے، جہاں پر گٹروں کا پانی گلیوں میں جمع رہتا ہے اکثر اوقات گھروں میں بھی داخل ہوجاتا ہے جسکی وجہ سے اہل محلہ اور نمازیوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، میونسپل انتظامیہ کو اس بابت متعدد بار آگاہ کیا لیکن کوئی شنوائی نہ ہوسکی ہے غریبوں کا کوئی پرسان حال نہیں ہے، علاقہ مکینوں نے حکام بالا سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں