ہارون آباد (عوامی پریس کلب) ڈی پی اوفیصل گلزار کا بلدیہ ہارون آباد کے سبزہ زار میں کھلی کچہری کا انعقاد،اوپن ڈور پالیسی کے تحت کھلی کچہری لگانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔کھلی کچہری کے انعقاد کا مقصد شہریوں کی پولیس تک رسائی کو آسان بنانا اور ان کے مسائل کو فوری حل کرنا ہے۔ڈی پی او تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب جناب راؤ سردار علی خاں صاحب کے احکامات پر عمل درآمد کرتے ہوئے ضلعی پولیس آفیسر فیصل گلزار نے بلدیہ ہارون آباد کے۔سبزہ زار میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔
کھلی کچہری میں سرکل کے تینوں تھانوں کے ایس ایچ او تھانہ فقیروالی سے پرویز جتوئی۔تھانہ سٹی ہارون آباد سے۔سجاد سندھو اور تھانہ صدر سے نصیر احمد بھی کھلی کچہری میں موجود تھے ڈی پی او فیصل گلزار کا کہنا تھا کہ کھلی کچہری میں آئے سائلین اور شہریوں کے مسائل خود سنتا ہوں اور ان کے ازالہ تک متعلقہ افسران سے میرامسلسل رابطہ رہتا ہے۔
کھلی کچہر ی کے ا نعقاد کا مقصد شہریوں کو دہلیز پر انصاف کی فراہمی پولیس اور عوام کے درمیان خلیج کو دور کرنا ہے۔ میرے آفس کے دروازے تمام شہریوں کے لیے ہمہ وقت کھلے ہیں اوراوپن ڈور پالیسی کے تحت سرکل ہائے میں جاکر کھلی کچہری لگانا وقت کی اہم ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار ڈی پی او بہاولنگر نے کھلی کچہری سے خطاب کے دوران کیا۔ڈی پی او بہاولنگر نے کھلی کچہری میں موجود تما م شہریوں کی درخواستوں کا بطور تفصیلی جائزہ لیا اوران کی شکایات سنتے ہوئے کچھ مسائل موقع پر ہی حل کردیئے ۔
جب کہ پچیدہ معاملات کے حل کیلئے انکوائری کمیٹی تشکیل دی۔ڈی پی او نے احکامات جاری کیے کہ میرٹ پر تفتیش یقینی بنا کر جلد از جلد رپورٹ پیش کی جائے۔ ڈی پی او بہاولنگر نے کہا کہ شہریوں کے مسائل اور شکایات کے حل اور عوام الناس کو بلا رکاوٹ فوری انصاف کی فراہمی کے لیے کھلی کچہری کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ جہاں پر ان کی داد رسی کیلئے فوری احکامات جاری کیے جا رہے ہیں۔








