ہارون آباد (عوامی پریس کلب) ہارون آباد اور اسکے گردونواح میں موجود سیم نالوں کی بھل صفائی نہ ہونے سے سیم نالے بپھر گئے،سینکڑوں ایکڑ پر کھڑی کپاس کی فصلوں میں پانی داخل ہوگیا،قریبی آبادیوں میں بھی پانی داخل ہونے کا اندیشہ۔
تفصیلات کے مطابق ہارون آباد اور اس کے گردونواح سے گزرنے والے سیم نالے بھل صفائی نہ ہونے سے بپھر گئے اور اوور فلو ہونے سے پانی قریبی فصلوں میں داخل ہوگیا جس سے کپاس کی فصل شدید متاثر ہونے کا اندیشہ ہے نواحی گاوں 72فور آر،4ون آر،53فور آر سمیت دیگر چکوک میں بھی سیم نالوں کا پانی کپاس اور یگر چارہ جات کی فصلوں میں داخل ہوگیا ہے۔
جس کے باعث کاشتکار شدید پریشانی کا شکار ہیں چوہدری قمر نمبردار،محمد شفیق،محمد اسلم،کاشف علی،محمد اشفاق و دیگر نے انتظامیہ کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ہم تو پہلے کی کافی اخراجات کپاس کی فصل پر کر چکے ہیں اور اب پانی کھڑا ہونے کے باعث ہماری کپاس کی فصل کی پیداوار میں بھی کمی کا اندیشہ ہے جس کے باعث ہمارے اخراجات بھی پورے نہیں ہوتے ہوئے نظر نہیں آرہے انتظامیہ فی الفور سیم نالوں کی بھل صفائی کروائے تاکہ ہمارا مزید نقصان نہ ہو۔








