ہارون آباد (عوامی پریس کلب) ہارون آباد کے معروف سیاسی شخصیت میاں عبدالستار لالیکا مرحوم کے بھتیجے، ایم این اے میاں عالم داد لالیکا کے چچا زاد بھائی اور میاں محمد اقبال لالیکا مرحوم کے صاحبزادے میاں اللہ داد لالیکا انتقال کر گئے۔
مرحوم کی نماز جنازہ مرکزی عید گاہ میں ادا کی گئی، نماز جنازہ میں سیاسی و مذہبی اور کاروباری شخصیات سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی، نماز جنازہ کے بعد مرحوم کو آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔







