429

سیکرٹری لوکل گورنمنٹ جنوبی پنجاب محمد الطاف بلوچ کا دورہ ہارون آباد

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) سیکرٹری لوکل گورنمنٹ جنوبی پنجاب محمد الطاف بلوچ نے ہارو ن آباد کا دورہ کیا، تحصیل سطح پر دورے کا مقصد عوام کے مسائل کا جائزہ لینا اور شہروں کی بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظر فنڈز میں اضافہ اور سہولیات کو آبادی کے مساوی کرنے پر توجہ دینا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سیکرٹری لوکل گورنمنٹ جنوبی پنجاب محمد الطاف بلوچ نے ہارون آباد کا دورہ کیا، اپنے دورہ کے دوران انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر و ایڈ منسٹریٹر چودھری محمد طیب سمیت متعلقہ آفیسر ز اور عملہ سے ملاقات کی اور علاقہ کو درپیش مسائل و دیگر امور بارے تفصیلی جائزہ لیا۔

اس موقع پر سیکرٹری لوکل گورنمنٹ جنوبی پنجاب محمد الطاف بلوچ نے میڈیا کی جانب سے میونسپل کمیٹی کے اکاؤنٹ میں پڑے پانچ کروڑ کے فنڈز استعمال میں نہ لائے جانے کے سوال پر کہا کہ پانچ کروڑ کے فنڈز کے سلسلہ میں صورتحال وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو پیش کی جائیگی۔

اور اوّلین ترجیح ہی ہوگی کہ عوامی فلاح و بہبود کے وژن کے تحت مسائل کو حل کرنے میں خرچ کی جائیگی، تحصیل سطح پر دورے کا مقصد ہر جگہ عوام کے مسائل کا جائزہ لینا ہے اور شہروں کی بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظر فنڈز میں اضافہ اور سہولیات کو آبادی کے مساوی کرنے پر توجہ دی جائیگی۔

ہارون آباد کے سیوریج،ٹوٹی پھوٹی سڑکوں کی تعمیرو مرمت اور واٹر سپلائی میں بہتری سمیت شہری ایشوز کو حل میں سنجیدہ اور موثر حکمت عملی پر عمل کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں