ہارون آباد(عوامی پریس کلب)ہارون آباد میں لاک ڈاؤ ن، مارکیٹیں اور کاروباری مراکز بند، جبکہ سبزی منڈی و غلہ منڈی میں حسب معمول کام جاری ہے۔
دوسری طرف بیکری،کریانہ،سبزی و فروٹ، گوشت، میڈیکل اسٹورز اور پٹرول پمپ کو کورونا ایس او پیز کے تحت کھولنے کی اجازت دی گئی ہے۔
واضع رہے کہ لاک ڈاؤن کے دوران اپنا کاروبار جاری رکھنے کے لئے بعض دوکانداروں نے اپنے گھروں کے اندر منی دوکانیں بنا لیں ہیں اور موبال مسیج کے ذریعے ہوم ڈلیوری جاری رکھی ہوئی ہے،جبکہ چھوٹے بچوں کے ریڈ ی میڈ گارمنٹس اور دیگر منیاری کے سامان والوں نے گلی محلوں میں دستی ریڑھی پر عارضی منی دوکانیں بنا کر کام کرنے کا پروگرام بنایا ہے۔
چھوٹے دوکانداروں کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے دور میں اتنا طویل عرصہ کہاں سے کھائیں،عید اور رمضان المبارک میں خرچہ بڑھ جاتے ہیں،ایسے میں لاک ڈاؤن نظام زندگی ٹھپ ہوکر رہ گیا ہے، کورونا سے بچنا ضروری ہے مگر بچوں کو بھوک سے بھی دیکھا نہیں جاتا،مجبور ہوکر موت ہتھیلی پر رکھ کر کام کررہے ہیں، حکومت کو بھی چاہیے کہ دوکانوں کے کرایہ جات،بجلی کے بل اور ٹیکسسز میں ریلیف فراہم کرے۔







