ہارون آباد(عوامی پریس کلب) گورنمنٹ رضویہ اسلامیہ پوسٹ گریجوایٹ کالج ہارون آباد میں ایک عظیم الشان محفل میلاد مصطفی بسلسلہ شان رحمت اللعالمین منعقد کی گئی، جس میں کالج کے طلبا کے مابین مسابقہِ حسن قرات، مسابقہِ حسنِ نعت اور مسابقہِ حسنِ تقریر ہوا،اس محفل پاک کی صدارت پروفیسر ڈاکٹر عرفان مصطفٰی نے کی خصوصی خطاب پروفیسر ڈاکٹر حافظ غلام محی الدین نے فرمایا، بچوں نے حسن نعت اور تقاریر سے محفل پر وجد طاری کر دیا۔
اس موقع پر پروفیسر ملک محمد امین۔ پروفیسرڈاکٹر حافظ طارق قمر پروفیسر جاوید اسلم۔ پروفیسر شعیب اصغر اور پروفیسر عبداللطیف نے بھی بچوں کی کارکردگی کو خوب سراہا،پروفیسر ڈاکٹر عرفان مصطفی نے سیرت النبی صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم اپنانے پر زور دیا،پروفیسر ڈاکٹر غلام محی الدین نے طلبا میں رحمت مصطفی کے اہم پہلو اجاگر کیے آخر میں درود و سلام کے ساتھ یہ تقریب اختتام پذیر ہوئی اس موقع پر محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان رحمۃ اللہ علیہ ایٹمی سائنسدان کے درجات کی بلندی کے لئے دعائے خیر بھی کی گئی اور آخر میں لنگر تقسیم کیا گیا۔








