212

(ایس۔ای) میپکو سرکل بہاولنگر کی طرف سے ہارون آباد کی جامعہ مسجد وائٹل سٹی میں کھلی کچہری

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) (ایس۔ای) میپکو سرکل بہاولنگر کی طرف سے ہارون آباد کی جامعہ مسجد وائٹل سٹی میں کھلی کچہری لگائی گئی،کھلی کچہری میں واپڈا صارفین کی طرف سے تحریری طور پر موصول ہونے والی شکایات کے انبار لگ گئے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ واپڈا سرکل بہاولنگر کے (ایس۔ای) کی ہارون آباد میں لگائی جانیوالی کھلی کچہری میں بجلی کے بلوں میں لگائے جانیوالے اضافی ٹیکسز کی وجہ سے زیادہ بل آنے پرواپڈا صارفین کو بجلی کے بلوں میں قسطوں کے ذریعے ریلیف دے دیا گیا۔کھلی کچہری میں واپڈا صارفین کی طرف سے بجلی کے بلوں کی عدم فراہمی پر بھی شکایات کی گئیں۔

جس پر(ایس۔ای)بہاولنگر نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ریونیو آفیسر میپکو  ہارون آباد چوہدری محمد شکیل کو سختی کرتے ہوئے وارننگ بھی دی اور واپڈا صارفین کو وقت پر بجلی کے بلوں کی فراہمی کی یقین دہانی کروائی۔

اس موقع پر(ایکسیئن)واپڈا رانا محمد سلیم۔(ایس۔ڈی۔او)محمد اختر،محمد آصف کے علاوہ واپڈا ہائیڈروالیکٹرک ورکر یونین کے ڈویژنل چیئرمین انور علی،غلام نبی بھٹی سینئر وائس چیئرمین۔کے علاوہ جنرل سیکرٹری حافظ محمد اشفاق بھی موجود تھے۔کھلی کچہری کیآخر میں (ایس۔ای)واپڈابہاولنگر محمد شہزاد راہی کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ واپڈا صارفین کو بجلی کے بلز میں قسطیں کر کے عوام کو ریلیف دے دیا گیا ہے،اور محکمے کی ہدایات کیمطابق صارفین کو ریلیف دینے کا عمل جاری رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں