341

میر بلخ شیر مزاری کی موت سے نہ صرف قومی سطح پر بلکہ انٹرنیشنل سطح پر خلا پیدا ہوا ہے۔ڈاکٹر مظہر اقبال چوہدری

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) ہارون آباد یہ دنیا فانی ہے اور ہر ذی روح کو موت کا ذائقہ چکھنا ہے میر بلخ شیر مزاری کی موت سے نہ صرف قومی سطح پر بلکہ انٹرنیشنل سطح پر خلا پیدا ہوا ہے میر بلخ شیر مزاری دھیمے لہجے کے مدبر ترین سیاستدان تھے انہوں نے ساری زندگی پارلیمنٹ میں بھرپور مثبت کردار ادا کیا ان کی خدمات کو ریاستی سطح پر کبھی بھی بھلایا نہیں جا سکتا۔

ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے ڈاکٹر مظہر اقبال چوہدری نے سابق وفاقی وزیر مرحوم چوہدری عبدالغفور مرحوم کے دوست بزرگ ترین سیاستدان سابق وزیر اعظم پاکستان میر بلخ شیر مزاری کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کیا،

ڈاکٹر مظہر اقبال چوہدری نے کہا میربلخ شیر مزاری میرے والد مرحوم چوہدری عبدالغفور کے قریبی دوستوں میں سے تھے ان کی خدمات کا ثمر ہے کہ ان کے بیٹے قومی اسمبلی اور پوتے صوبائی اسمبلی کے ممبران ہیں ڈاکٹر مظہر اقبال چوہدری ایم پی اے نے کہا کہ وہ ضلع بھاول نگر کی عوام کی طرف سے بالخصوص ہارون آباد فورٹ عباس کی عوام کی طرف سے میر بلخ شیر مزاری کے جنازے میں نمائندگی کریں گے،ڈاکٹر مظہر اقبال چوہدری نے کہا دعا گو ہیں خداوند متعال مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں